-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سرکاری مہمان خانہ میں بند کردیا جائیگا ۔ محمد سلیم مروت
سوات (پریس ریلیز )ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے اپنے افس میں تحصیل کونسلران،میڈیا کے نما ئندے،تاجر برادر ی کے نما ئندوں اور پولیس افیسرو ں سے ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاں کہ مین بازار سے پارکینگ کا سسٹم ختم کردیاجائیگا،جس سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،شہر بھر غیر قانونی پارکینگ کیخلاف بھی اپریشن جاری رہیگی، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سرکاری مہمان خانہ میں بند کردیا جائیگا جبکہ انکی خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کیجائیگی ،اگر ٹریفک نظام درست ہوا تو لوگ با اسانی سے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جا ئینگے ،انہوں نے کہاں کہ کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کا آغاز کردیا ہے ،موٹر سائیکلوں پر ریس کیوجہ سے کئی ماہ میں 200سے زائد جوان موت کے اغوش میں چلے گئے ، والدین اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈرائیونگ سے بچائیں ،اگر کسی کو بھی پکڑا گیا تو انکوں جرمانہ کیساتھ ساتھ حوالات میں بند کردیا جائیگا، موٹر سائیکل چلانے والے لوگوں پر بھی ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ،ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کر نے والوں کیخلاف کاروائی کیجائیگی،رکشوں کیخلاف اپریشن میں2600رکشے اپنے مدد اپکے تحت جبکہ 120رکشوں کو پولیس کے نگرانی میں ضلع سوات سے نکال دیا ہے،500رکشہ سکریپ کی گئی جبکہ56رکشہ پولیس کے حراست میں ہے ،اس موقع پر تحصیل بابوزئی کے کونسلران ڈاکٹر خالد محمود خالد،راحت علی،شوکت خان،اختر علی ،شاہد علی ،بازار کے صدر عبدا لرحیم ،نے ڈی پی او سوات کو یقین دیہانی کرائی کہ ہمارا تعاؤن بھی پولیس کیساتھ جاری رہیگا،
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail