-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
سوات (پریس ریلیز) سوات میں سکو ل داخلہ مہم کے حوالے سے لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ سکولوں میں داخل کرانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیدو شریف میں کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے ای ڈی او سمیت تعلیم کیلئے کام کرنے والے تحریک الف اعلان ، اینوویٹو یوتھ فورم، این سی ایچ ڈی، اور عورت فاونڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کیلئے سرگرم عمل الف اعلان کے نمائندے ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا، کہ اپریل 2015میں سوات میں کل 39292بچوں اور بچیوں کو داخل کرایا گیاہے۔ جس میں سے 30536بچے اور صرف 15171بچیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں لڑکیوں کے سکول کم ہونے کے ساتھ والدین کی عدم توجہ بھی لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہے۔تقریب میں ایم پی اے نادیہ شیر خان بھی شریک ہوئی جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ داخلہ مہم میں ہماری حکومت اور سیاستدانوں کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے اس لئے ہم نے عہد کیا ہے کہ گھر گھر سکول داخلہ مہم کا پیغام پہنچائے گے،انہوں نے محکمہ تعلیم ضلع سوات کے کاوشوں کو سراہا ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آفیسر شمیم اختر نے کہا کہ موجودہ سکول داخلہ مہم ہمارے لئے چیلنج سے کم نہیں ہے اور امید ہے کہ اس دفعہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو سکولوں میں داخل کرائیں گے۔این سی ایچ ڈی کے نمائندے سید طاہر رحمان نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سوات میں مزید فیڈر سکول شروع کررہے ہیں۔ عورت فاونڈیشن کے نمائندے نثار عالم نے کہا کہ داخلہ مہم میں بہتری لانے کیلئے خواتین کو اپنے ساتھ ملارہے ہیں۔آئی وائی ایف کے نمائندے بلاول جمشید نے کہا کہ معاشرتی مسائل کا سدباب تعلیم کے حصول سے کیا جاسکتا ہے۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے خاکے اور ڈرامے پیش کئے جبکہ تقاریر ملی نغمے سے بھی شرکاء محظوظ ہوئے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail